منی پور پاور پلانٹ کے ایندھن اخراج کی جانچ، کمیٹی تشکیل

   

Ferty9 Clinic

امپھال : منی پور کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آشوتوش سنہا کی قیادت میں لیماکھونگ پاور پلانٹ میں ایندھن کے اخراج کی جانچ کیلئے تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی۔ یہاں کے مقامی باشندوں نے 10 جنوری کو اسٹیشن سے پاور پلانٹ کے ایندھن کے رساؤ کو دیکھا، جس کے بعد، انہوں نے متعلقہ حکام کو مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی لیکیج کو روکنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ افسران ، پولیس اور علاقے مکینوں نے امپھال ندی کی طرف بہاؤ کو روک دیا۔ وزیر اعلیٰ این۔ بیرن سنگھ نے افسران اور پولیس کو فوری کارروائی اور تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی نے چیف سکریٹری ونیت جوشی، آئی آئی ٹی فیکلٹی، انڈین کوسٹ گارڈ اور مختلف محکموں کے افسران سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے ماہرین کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اضافی حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ لیکیج کی وجہ سے یہاں کے مکین محفوظ مقام پر چلے گئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور علاقے کو کافی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے ۔