منی پور کے ایک اسکول میں آتشزدگی

   

امپھال : منی پور کے جیری بام کے ایک خانگی اسکول میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی جائیداد جل کر راکھ ہو گئی، پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فائر ڈپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد آگ میں جل کر راکھ ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
شبانہ اعظمی کو سنیما کا ایکسی لینس ایوارڈ
ممبئی : ممبئی فلم فیسٹیول۔2024 mami کا آغاز فلمساز پائل کپاڈیہ کی فلم کی نمائش سے ہوا اور اس نے معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کو ایکسی لینس ان سنیما ایوارڈ‘سے نوازا۔ ممبئی اکیڈمی آف موونگ امیج’ کے زیر اہتمام، فلم فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز جمعہ کی شام جنوبی ممبئی کے ریگل سنیما میں ہوا۔