منی پور کے وزیر کھیل بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی: نامور بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی اور منی پور حکومت میں کھیل و نوجوانوں کے امور اور جل شکتی کے وزیر لیٹپیو ہااوکیپ نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے ۔کوکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مسٹر ہاوکیپ نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے ٹکٹ پر میانمار کی سرحد پر واقع چندیل اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ہندوستان کی بین الاقوامی فٹ بال ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔بی جے پی کے دین دیال اپادھیائے مارگ ہیڈکوارٹر میں ایک مختصر تقریب میں منی پور کے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے رکنیت کی فہرست حوالے کرکے مسٹر ہاوکیپ کو بی جے پی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج اور ایم پی انل بلوانی، شریک انچارج سنجے میوکھ اور انڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر ڈاکٹر سمبت پاترا بھی موجود تھے ۔