من مانی فیس وصولی، اولیائے طلبہ کو ہراساں کرنے پر اسکول کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد : اسکول انتظامیہ کی جانب سے من مانی فیس وصولی اور ہراسانی کے لئے اولیائے طلبہ میں برہمی جاری ہے۔ اس طرح کے ایک واقعہ میں گلین ڈیل اکیڈیمی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔ دپتی اگروال نامی خاتون جن کے دو بچے اس گلین ڈیل اکیڈیمی میں زیرتعلیم ہیں، اس خاتون نے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے راجندرنگر پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ اس خاتون دپتی اگروال نے اکیڈیمی کے خلاف درج کردہ شکایت میں حکومت تلنگانہ کے احکامات اور جی او 46 کا بھی حوالہ دیا ہے اور کہا کہ اسکول انتظامیہ والدین کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ لاک ڈاؤن اور موجودہ حالات میں معاشی حالت ابتر ہے اور ایسے وقت ماہانہ 20 ہزار روپئے کس طرح ادا کئے جاسکتے ہیں۔ اولیائے طلبہ کو ٹیوشن فیس ادا کرنے میں دشواری اور ہراسانی کا شکار بنایا جارہا ہے۔ فیس کی عدم ادائیگی پر اس خاتون کے بچوں کو آن لائن کلاسیس سے نکال دیا گیا۔