مواصلات سٹیلائیٹ انسیٹ۔فوربی کی خدمات ختم

   

حیدرآباد۔ 8 فروری (یواین آئی) اسرو نے 14 سال بعد مواصلاتی سٹیلائیٹ انسیٹ۔ فوربی کی خدمات کو ختم کردیاہے ۔ اسرو نے کہا کہ ہمارے آوٹر اسپیس میں طویل مدتی انسیٹ۔ فوربی کا مشن ختم ہوگیا ۔ اقوام متحدہ اور انٹرایجنسی اسپیس ڈبریس کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات پر 24 جنوری کو اسکی خدمات ختم کردی گئیں۔ انسیٹ۔فوربی ہندوستان کا 21 وا جیو سٹیلائیٹ ہے جس کی خدمات کو ختم کردیا گیا۔ اس سٹیلائیٹ کو 12 مارچ 2007ء کو فرنچ گوانا سے چھوڑا گیا تھا۔ یہ مدار میں 14 سال تک خدمات انجام دیتا رہا۔