مواضعات کی ترقی کیلئے حکومت پابند عہد

   

تعمیراتی کاموں کے آغاز کے موقع پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کا خطاب
ظہیرآباد ۔یکم؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک راؤ نے نیالکل منڈل کے مواضعات مرزا پور بی ، رام تیرتھ ، گنجوٹی اور راگھوپور میں 80 لاکھ روپے کے خصوصی ترقیاتی فنڈ سے سی سی روڈ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد 5 لاکھ روپے سے حسین نگر چرچ کے کمپاؤنڈ وال کی تعمیر ی کام کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ ریاستی حکومت مواضعات کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے پابند عہد ہے – انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جب سے اقتدار کی باگ ڈور تھامی ہے مواضعات کی صورت گری میں بڑی حد تک تبدیلی آئی ہے ۔ قبل ازیں دیہی عوام نے رکن اسمبلی کو جلوس کی شکل میں زبردست باجہ نوازی کے ذریعہ لایا گیا۔ اس موقع پر آتما کمیٹی کے چیرمین پینٹا ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی سوپنا بھاسکر ، ایم پی پی انجماں ، صدر بی آر ایس نیالکل منڈل رویندر ، سابق زیڈ پی ٹی سی چندرپا ، منڈل جنرل سکریٹری راج کمار ، صدر بی آر ایس ظہیرآباد ٹاؤن سید محی الدین ، سرپنچسں ایم چندرماں ، گیانیشور پاٹل ، چنماں چندرپا ، نرنجن ریڈی ، بھوما ریڈی ، وینکٹ ریڈی ، پیٹر راجو ، چندر شیکھر ریڈی ، سابق سرپنچ سرینواس ، سوامی داس ، ایم پی ٹی سی چندرپا ، صدر بی آر ایس مرزا پور محمد عمران ، ڈپٹی سرپنچ محمد غوث ، دیگر قائدین اسرائیل بابی ، راجندر ریڈی ، پانڈورنگا پاٹل ، ونود ، ملیکارجن ، رتنم ، امیش پاٹل ، سدھاکر ریڈی ، جناردھن ریڈی ، رام ریڈی ، رام کرشنا ریڈی ، سنجیوا ریڈی ، محمد علی ، بندے علی ، سنجیو ، سوامی ، محمد واجد ، وٹھل ، ڈونڈی چندرے ، موہن چاپٹے ، وینکٹ راؤ ، سنگمیش ، وٹھل کے بشمول دیہی عوام کی قابل لحاظ تعدادموجود تھی ۔