موافق پاکستان نعرہ بازی مدھیہ پردیش میں 10 افراد گرفتار

   

اجین: پولیس نے مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں محرم کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر موافق پاکستان نعرے لگانے پر ابھی تک گرفتار شدہ 10 افراد میں سے 4 کے خلاف سخت قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کو لاگو کردیا ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دائیں بازو کی باز کٹر تنظیموں اور مذہبی قائدین نے گزشتہ روز مظاہرے کرتے ہوئے پاکستان کے علامتی پتلے نذرآتش کئے تھے۔ انہوں نے نعرے بازی کرنے والوں کیخلاف کارروائی مطالبہ کیا تھا۔