جنیوا : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ایک نئے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال اور دماغی کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرہ کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرلیس ٹیکنالوجی کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ کے باوجود دماغی کینسر کے واقعات میں اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے۔ 10 ممالک سے تعلق رکھنے والے 11 محققین نے بتایا کہ یہ ان لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جو لمبی فون کال کرتے ہیں یا جو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے موبائل فون استعمال کرتے آرہے ہیں۔