موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن، حاملہ خاتون اور بچہ کی موت

   

ممبئی : ممبئی میں موبائل فون کے ٹارچ کی روشنی میں حاملہ خاتون کا آپریشن کیا گیا جس کے دوران ماں اور بچہ دونوں دم توڑ گئے۔ میڈیا کے مطابق کئی روز سے اہلخانہ کے احتجاج کے بعد حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ میڈیا کے مطابق اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پیر کو اسپتال کی بجلی اچانک منقطع ہوگئی جس کے 3 گھنٹے بعد تک جنریٹر نہیں چلا۔ اہلخانہ کے مطابق اس واقعہ کے بعد اسی طرح کا ایک اور آپریشن بھی کیا گیا۔