موبائیل انڈسٹری میں واجبی شرحیں ضروری :امبانی

   

نئی دہلی: ریلائنس جیو کے سربراہ مکیش امبانی نے چہارشنبہ کو ہندوستان کی ٹیلی کام صنعت اور ڈیجیٹل معیشت کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پانچ خیالات پیش کرتے ہوئے خدمات اور آلات کو عام لوگوں کی پہنچ میں رکھنے کی ضرورت پر زرودیا۔امبانی نے کہا کہ اس کیلئے یونیورسل سرویس فنڈ سے سبسڈی دی جانی چاہئے ۔ وہ ملک کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ انڈیا موبائل کانگریس 2021 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ آن لائن منعقد کی گئی اس کانفرنس کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ ریلائنس جیو و دیگر کمپنیوں نے پری پیڈ پلانس کی شرحوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔