موبائیل ایپس پر پابندی سے چین پریشان

,

   

٭ ہندوستان کی جانب سے چین کے 59 ایپ پر پابندی لگانے کے بعد چین کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موبائیل ایپ پر پابندی کے بعد چین صورتحال کی جانچ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اپنی کمپنیوں سے ہمیشہ کہتی ہے کہ وہ بین الاقوامی اور مقامی قوانین کی پابندی کریں۔ ہندوستانی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق کو برقرار رکھیں۔گلوان جھڑپ کے بعدبھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جھاو لیجین نے منگل کے روز تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔غور طلب ہے کہ ہندوستان نے پیر کو ٹک ٹاک سمیت چین کے 59 ایپ پر پابندی عائد کرنے کا بڑا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور کو انہیں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔