حیدرآباد ۔12فبروری ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے موبائیل فون اور موٹر سیکل کے سرقہ میں ملوث تین رکنی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون اے آر سرینواس نے کہا کہ 21سالہ ایس ترپاٹھی ، 19سالہ ڈی نریش اور 19سالہ پی وینکٹ ساکن کوکٹ پلی پارک کی ہوئی موٹر سیکلوں کو نشانہ بناتے ہوئے اُسے نقلی چابیوں کی مدد سے سرقہ کرلیا کرتے تھے ۔ اتنا ہی نہیں مسروقہ موٹر سیکل پر گھومتے ہوئے موبائیل فون کی رہزنی بھی کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 7لاکھ مالیت مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔