حیدرآباد۔ موبائیل فونس کی رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو رہزنوں کو ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ ایم نندا کشور عرف نندو ہے جو اپنے ساتھی کے دھرانی راج عرف بنی کی مدد سے شہر کے مختلف مقامات پر موبائیل فونس کی رہزنی میں ملوث ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نند کشور پھول کے ڈیکوریشن کا کام کرتا تھا لیکن مناسب آمدنی نہ ہونے پر وہ موبائیل فونس کی رہزنی میں ملوث ہوتے ہوئے اس کے ذریعہ حاصل کی گئی رقم سے اپنی خواہشات کی تکمیل کررہا تھا۔ جاریہ سال 18 مئی کو نارائن گوڑہ علاقہ میں ایک شخص کا موبائیل فون چھین لیا گیا جس کے نتیجہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے رہزنوں کی تلاش شروع کی تھی اور ٹاسک فورس نے انہیں گرفتارکرلیا۔ رہزنوں کے قبضہ سے 2 مسروقہ موبائیل فونس ضبط کرلئے گئے۔