حیدرآباد : موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث ایک آٹو ڈرائیور کو ٹاسک فورس پولیس نے نارائن گوڑہ علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ اشوک ارجو گونڈہ ساکن وٹھل واڑی چوراہا نارائن گوڑہ ضلع بیدر کرناٹک کا متوطن ہے اور وہ حیدرآباد منتقل ہوکر آٹو ڈرائیور کا کام کررہا تھا ۔ مناسب آمدنی نہ ہونے اور شراب کا عادی ہونے کے نتیجہ میں اس نے رہزنی کرنا شروع کیا ۔ یکم فبروری کو اشوک نے علاقہ نارائن گوڑہ میں ایک راہ گیر کا موبائیل فون اڑالیا تھا اور اس سلسلہ میں پولیس نارائن گوڑہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔