موبائیل فون کی قیمتوں میں غیر معمولی رعایت

   

ایپل 13 کو متعارف کرنے پر ایپل 12 کی قیمت میں گراوٹ، عوام میں جوش و خروش
حیدرآباد۔19 ستمبر(سیاست نیوز) ایپل موبائیل فون کے شائقین کے لئے کمپنی کی جانب سے ایپل 13 کے بازار میں لائے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی ایپل 12 موبائیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ ریکارڈ کی جانے لگی ہے اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمس (ای۔کامرس) ویب سائٹس پر فون کی قیمتو ںمیں 15 ہزار روپئے تک کے ڈسکاؤنٹ کے اعلانات کئے جانے لگے ہیں ۔ ایپل نے اکٹوبر 2020میں ایپل موبائیل 12 اور 12پرومیکس بازار میں لایا تھا اور اب اندرون ایک سال ایپل 13کو بازار میں لانے سے قبل اس کی پری بکنگ کے اعلان کے ساتھ ہی ایپل12 کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ ریکارڈ کی جانے لگی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ای۔ کامرس ویب سائٹس کی جانب سے موبائیل پر 15ہزار روپئے تک کی رعایت کے سبب اسٹاکسٹ جو ایپل فون اپنی دکانات کے ذریعہ فروخت کرتے ہیں انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ایپل پرو میکس ‘ اپیل 12 دونوں موبائیل کی قیمتو ںمیں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ اور ان فونس پر ای۔ کامرس پر دی جانے والی رعایت سے ایسا لگ رہا ہے کہ ایپل 13 جو جلد بازار میں آنے والا ہے اس کے فیچرس متاثر کن ہوں گے اسی لئے اندرون ایک سال ایپل 12اور پرومیکس کی قیمتو ںکو کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ایپل کمپنی کی جانب سے ابھی جبکہ ایپل 13 کی پری آرڈر بکنگ کی جارہی ہے تو ایسی صورت میں دنیا کے کئی ممالک میں ایپل فون کے استعمال کرنے والوں میں بے انتہاء جوش و خروش دیکھا جا رہاہے اور وہ ایپل اسٹورس پر قطار در قطار کھڑے پری آرڈر بکنگ کروا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ای ۔کامرس ویب سائٹس کے ذمہ دارو ںنے عوام میں دیکھے جانے والے اس جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے رعایتیں دینے فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کمپنیوں کے پاس موجود اسٹاک کی جلد از جلد فروخت کو یقینی بنایا جاسکے۔M