فیروزآباد ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل علاقہ میں بنگلہ دیش فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے بی ایس ایف کے ہیڈکانسٹبل وجئے بھان سنگھ کی آخری رسومات انجام دی گئی ۔ اترپردیش کے فیروزآباد میں واقع ان کے آبائی موضع چمرولی میں آخری رسومات کے دوران تاریکی کے باعث کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔ اس موقع پر موجود افراد نے اپنے اپنے موبائیل فونس کی لائیٹس آن کردی ۔ اس روشنی میں آخری رسومات بھی انجام دی گئیں ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چندریا وجئے سنگھ نے کہا کہ متوفی ہیڈکانسٹبل کے ارکان خاندان نے آخری رسومات ادا کرنے کی اُس وقت تک اجازت نہیں دی تاوقت کہ ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے ۔