٭ اترپردیش پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اُس کے موبائیل میں جامعہ ملیہ میں ہونے والے احتجاج سے متعلق 10 تا 11ویڈیوز موجود تھے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایک خفیہ اطلاع پر مذکورہ شخص کو دبوچ لیا گیا اور اس کا فون ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس نے کہا کہ اس سے ملک کی یکجہتی کو خطرہ ہے ۔ پولیس نے اس شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلیا ہے ۔