موت کی افواہوں کو مسترد کرنے والے پیغام پر مشتمل ایک اڈیوپیغام ملابرادر نے کیاجاری

,

   

نئی دہلی۔ ملا عبدالغنی برادر جو افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب وزیراعظم ہیں نے ایک اڈیوپیغام پیر کے روز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور زخمی بھی نہیں ہیں۔

ٹولو نیوز کی خبر کے مطابق بردار کے طالبان کی اندرونی لڑائی کے دوران زخمی ہونے یا فوت ہوجانے کی خبروں کے پیش نظر طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے اس پیغام کوٹوئٹ کیاہے

YouTube video
ایک ٹوئٹر صارف نے کہاکہ ”طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر طالبان کے نائب وزیراعظم کی موت کی افواہیں غلط ہیں۔

وہ پچھلے دو سالوں سے ہیبت اللہ اخونزادے کے متعلق ایسا ہی کہتے ہیں آرہے ہیں‘ مگر دوسالوں سے اب تک نے تو کسی نے انہیں دیکھا ہے اور آج تک ان سے کوئی بات سنی ہے“۔

اس سے قبل یہ بات سامنے ائی تھی کہ پاکستان کے ائی ایس ائی سربراہ فیض حمید کابل کو یہ سننے کے بعد فوری روانہ ہوئے تھے کہ حقانی حامیوں اور بردار کے درمیان میں پیش ائے جھڑپ کے سبب برادر شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں