بھینسہ : ریاستی کانگریس او بی سی انچارج پرکاش سوناورے اور کانگریس ضلعی صدر راما راؤ پٹیل نے بھینسہ ایس ایس کاٹن فیکٹری میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ تلنگانہ میں بی سی طبقات کو انصاف سے محروم کرتے ہوئے کے سی آر خاندانی حکمرانی کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ بی سی طبقات کی ترقی کے لیے کانگریس دور حکومت میں مختلف مواقع فراہم کئے گئے۔ انھوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی عوامی پارٹی ہے جو تمام طبقات کی ترقی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے یکساں مواقع فراہم کی ہے انھوں نے کہاکہ عوام موجود حکومتوں کی عوام مخالف پالیسیوں سے بیزار ہوچکی ہے اور آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانے کیلئے منتظر ہے اور ہم سب کو بطور بی سی طبقات متحد ہوکر کانگریس کی کامیابی کیلئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
