مودی، برلا و دیگر کا سبھاش چندر بوس کو خراج

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور راجیہ قائد پیوش گوئل نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔نیتا جی بوس کو خراج عقیدت پیش کرنے والی دیگر شخصیات میں مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔اس موقع پر لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں شائع ہونے والے نیتاجی بوس کی سوانح حیات پر مشتمل ایک کتابچہ کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ سابق صدر ڈاکٹر این سنجیوا ریڈی نے 23 جنوری 1978 کو سنٹرل ہال میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔