مودی۔شاہ بنگال کی فکر چھوڑ کر ملک پر توجہ دیں : ممتا

   

کولکتہ : ممتا بنر جی چیف منسٹر مغربی بنگال نے بانکورا انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی۔شاہ بنگال کی فکر چھوڑ کرملک پر توجہ دیں۔ ممتا نے اپنے خطاب میں کہابی جے پی ،ٹی ایم سی لیڈروں کو نشانہ بنارہی ہے۔ممتا بنرجی نے ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن پر تنقید کی اور کہاالیکشن کمیشن کو بی جے پی کے لیڈر چلا رہے ہیں۔