مودی۔شاہ کی جوڑی ،کرشن۔ارجن جیسی:رجنی کانت

   

چنئی،11اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوب ہندوستانی فلموں کے سپراسٹار رجنی کانت نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370کو ہٹانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے ۔نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو کے دور اقتدار کے دو سال پورے کے موقع پر منعقد پروگرام کے دوران مشہور اداکار رجنی کانت نے کشمیر مسئلے پر حکومت کے فیصلے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت اہ کی ستائش کرت وہئے انہیں مہابھارت کے کرشن اور ارجن سے مماثلت دی۔رجنی کانت نے مسٹر شاہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا،‘‘مشن کشمیر مہم کے لئے آپ کو دل سے مبارکباد ۔پارلیمنٹ میں خصوصی طورپر کشمیر پر دی گئی آپ کی تقریر بہت ہی شاندار تھی۔آپ کو سلام۔اس موقع پر یہاں ایک کتاب کا اجرا بھی کیاگیا۔مشہور اداکار رجنی کانت نے کہا،‘‘امت شاہ جی اور مودی جی کرشن اور ارجن کی جوڑی کی طرح ہیں۔ہم نہیں جانتے کہ ان میں سے کرشن کون ہے اور ارجن کون ،یہ ان کو ہی پتہ ہے ۔’’