مودی ، راج ناتھ اور شاہ نے شیاما پرساد کو خراج تحسین پیش کیا

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ چہارشنبہ کے روز ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر یادکیا ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جن سنگھ کے بانی اور ہم سب کے لئے تحریک کے منبع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقع پر میں انہیں یاد کرتا ہوں اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ امیت شاہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کی شناخت اور سالمیت کے تحفظ کے لئے اپنی ہر چیز کی قربانی دی ۔ انہوں نے ہندوستان کو دوبارہ تقسیم ہونے سے بچایا۔ ان کی قربانی ، جذبہ اور ان کے نظریات آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے ۔ ایسے عظیم محب وطن کو سلام۔