مودی آج یوپی کو دیں گے 9میڈیکل کالجوں کی سوغات

   

سدھارتھ نگر: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو سدھارتھ نگرضلع سے اترپردیش کو 9میڈیکل کالجوں کی سوغات دیں گے۔ ریاست کے ہیلتھ منسٹر جئے پرتاپ سنگھ نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ ضلع سدھارتھ نگر میں نریندر مودی 25اکتوبر کو اترپردیش کو نو میڈیکل کالجوں کی سوغات دینے کے لئے آرہے ہیں۔ مودی یہاں سے جونپور، دیوریا، ایٹہ، ہردوئی، غازی پور، فتح پور اور پرتاپ گڑھ کے میڈیکل کالجوں کا ورچول افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت عام شہریوں کی سیکورٹی،صحت کے لئے بے حد حساس ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے طبی سہولیات کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے ۔