گوہاٹی: وزیر اعظم نریندر مودی آسام کے دو روزہ دورے پر ہفتہ کو اوڈیشہ سے گوہاٹی پہنچے ۔ مودی کا لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گورنر گلاب چند کٹاریا، وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما اور دیگر عہدیداروں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ آسام کے وزیر اعلی کے دفتر کے مطابق مودی آج رات یہاں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بی جے پی کی ریاستی کور کمیٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے ۔ وزیراعظم اتوار کی صبح 11:30 بجے خانپارہ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ مودی مرکزی اور ریاستی حکومتوں دونوں کے ذریعہ بنائے جانے والے 11,599 کروڑ روپئے کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔