مودی اور شاہ ہندومسلم تفرقہ کے ذمہ دار : کنہیا کمار

,

   

اورنگ آباد ۔29 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) جے این یو کے سابق طلبہ قائد کنہیا کمار نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ پر ہندو مسلم تفرقہ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا اور شہریت (ترمیمی) قانون نے ہندو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کو مزید ہوا دی ہے ۔ مہاراشٹرا کے ڈسٹرکٹ پربھنی میں واقع پاتھری میں منعقدہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی جس کا انعقاد سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف کیا گیا تھا جو این سی پی کے ایم ایل سی عبداﷲ دُرانی کی نگرانی میں منعقد کی گئی تھی ۔ کنہیا کمار نے کہا کہ گجرات انتخابات کے دوران مودی اور شاہ نے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان تفریق کے بیج بوئے اور اس وقت بھی ان دونوں کی جوڑی یہی حکمت عملی استعمال کررہی ہے ۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام شہری اپنی مذہبی شناخت کو پس پُشت ڈالتے ہوئے حکومت سے ملک میں پائی جانے والی بیروزگاری اور کمزور ہوتی ہوئی معیشت کے بارے میں سوال کریں۔