مودی اور محمد بن سلمان کی فون پر بات چیت

,

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے چہارشنبہ کو فون پر بات چیت کی جس میں وزیراعظم نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا اور ان مواقع کو اجاگر کیا جو ہندوستانی معیشت سعودی سرمایہ کاروں کیلئے پیش کرسکتی ہے۔ دفتر وزیراعظم (پی ایم او) نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں قائدین نے 2019ء میں تشکیل شدہ باہمی اسٹراٹیجک پارٹنر شپ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہند ۔ سعودیہ شراکت داری میں پراستقلال فروغ پر اطمینان ظاہر کیا۔ دونوں قائدین نے کوروناوائرس وبا کے خلاف ایک دوسرے کی کوششوں میں مدد جاری رکھنے اور ہندوستان و سعودی عرب کے درمیان خصوصی دوستانہ ربط اور عوام سے عوام روابط کو بڑھاوا دینے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے کراون پرنس کو کسی عاجلانہ تاریخ پر دورہ ہند کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔