بنگلورو ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر کرناٹک کمارا سوامی نے آج بڑا تنازعہ چھیڑتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی 6 ستمبر کو اسرو ہیڈکوارٹرس میں موجودگی چندریان۔ 2 کیلئے بدشگون ثابت ہوئی۔ چاند کی سطح پر اُترنے والا حصہ ’وکرم‘ سافٹ لینڈنگ میں ناکام ہوگیا ہے۔