مودی اگر دوبارہ وزیر اعظم منتخب نہیں ہوئے تومیں خودکشی کرلوں گا: وسیم رضوی

,

   

اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنے تو وہ خودکشی کر لوں گا۔ لکھنو میں وسیم رضوی نے یہ بیان دیا ہے۔ وسیم رضوی یوپی بی جے پی حکومت کے مقربین میں رہے ہیں ۔ وسیم رضوی نے کہا کہ اگر 2019 میں نریندر مودی پھر سے ملک کے وزیر اعظم نہیں بنے تو وہ ایودھیا میں رام مندر کے گیٹ کے پاس جا کر خود کشی کر لیں گے۔ایودھیامیں رام مندر بنانے کے حق میں کئی بار بیان دے چکے وسیم رضوی نے کہا کہ اگر 2019 میں کسی اور سیاسی پارٹی کا لیڈر مبینہ طو رپر غداروں کی مدد سے وزیر اعظم بن جاتا ہے تو میں خود کشی کر لوں گا، کیونکہ غداروں کے ہاتھوں مرنے سے اچھا ہے عزت کی موت مرا جائے ۔ وسیم رضوی نے کہا کہ بھارت کے وفارداروں میں پی ایم نریندر مودی کے لئے محبت ہے تو غداری کے درمیان ان کے لئے خوف ہے۔وسیم رضوی نے کہا کہ نریندر مودی ملک کے موثر وزیر اعظم ہیں۔وسیم رضوی نے کہا کہ ہر قوم ہر مذہب سے اوپر ہوتا ہے، جب بھی میں قومی مفاد کی کوئی بات کرتا ہوں تو بنیاد پرست مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں“۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی مختلف عدالتوں میں اس خبیث کے خلاف ایف ای ار درج ہیں اور بی جے پی کا اس پر احسان ہے کہ اسے گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے اگر کوئی اور وزیر اعظم بنتا ہے تو اس کو خوف ہے کہ کہیں عدالت اور جیل کی ہوا کہانی نہیں پڑے اسی لیے اس سے ڈرا ہوا ہے۔