نئی دہلی:کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی اپنا کر حکومت چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو 70 برسوں کے کام کاج کا حساب مانگنے کے بجائے اپنے آٹھ سال کے دور حکومت کا حساب ملک کو دینا چاہیے۔ کھڑگے نے کہا کہ آج توڑنے والا ماحول ہے اور سچ یہ ہے کہ بی جے پی ملک کو توڑنے کا کام کر رہی ہے، جبکہ کانگریس اپنے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ملک کو متحد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت جوڑو یاترا نکال کر ملک کی یکجہتی کی بات کرتی ہے۔