نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 جنوری کو پرکشا پہ چرچہ عنوان اتراکھنڈ کے ایک بڑے خانگی اسکول کے طلبہ سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر مودی نے طلبہ کو مفید مشورے بھی دئے اور ان سے بات چیت بھی کی۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس پارٹی کے سینئر وزیر کپل سبل نے مودی پر طنز کرتے ہوئے بچوں کا وقت ضائع نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
Kapil Sibal, Congress: I suggest PM should let students be alone as this is time to prepare for boards. He shouldn't waste their time. Discussion should be held on 'openness' in degrees after it is obtained, it should be known to everyone.That's the 'Mann Ki Baat' he should do. pic.twitter.com/RpBnV4SDCN
— ANI (@ANI) January 20, 2020
خبررسا ں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ میں وزیر اعظم مودی کومشورہ دیتا ہوں کہ طلبہ کو اکیلا چھوڑ دیں کیونکہ امتحانات سرپر ہیں۔ مودی جی کو طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ اگر مودی جی کو طلبہ سے بات کرنا ہی ہے تو وہ ان کے ریڈیو کے شو ”من کی بات“ سے کریں۔ واضح رہے کہ پرکشا پر چرچہ کا مقصد طلبہ کو ذہنی تناؤ سے پاک ہوکر امتحان دینا ہوتا ہے۔ اس پروگرام میں دو ہزار طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا۔