مودی حکومت تمام طبقات کو ’عزت کے ساتھ بااختیار‘بنانے کوشاں:نقوی

   

نئی دہلی : مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ سیکولرازم کو سیاسی سہولت کا ذریعہ بنانے والی سیاست نے سیکولرازم کی بنیادی آئینی روح کے ساتھ ’’سیاسی دھوکہ‘‘کیاہے ۔ نقوی نے آج بی جے پی اقلیتی مورچہ کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کیلئے سیکولرازم آئینی وابستگی ہے جبکہ سیڈو سیکولر سیاسی سنڈیکیٹ کے لیے یہ سیاسی سہولت کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سالوں میں اقلیتی ووٹوں کے سیاسی سوداگروں نے اقلیتوں کے استحصال کی 75 شطرنج کی چالیںچلی ہیں۔