مودی حکومت جمہوریت کو تباہ کررہی ہے : کھرگے

   

نئی دہلی : مرکز کی جانب سے دہلی پر زیادہ سے زیادہ اختیارات حاصل کرنے والے بِل کی لوک سبھا میں منظوری کے بعد آج راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔ اِس بِل کو خطرناک قانون قرار دیتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت جمہوریت کو تباہ کررہی ہے۔ قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کی حکومت (ترمیمی بل 2021) کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا اور اِسے راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ بِل میں لیفٹننٹ گورنر کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں جو دہلی میں مرکز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہاکہ یہ بل منتخب حکومت کے اختیارات چھین لینے کے مقصد سے منظور کیا گیا ہے۔ یہ نہایت ہی خطرناک بِل ہے۔ اس سے جمہوریت تباہ ہوجائے گی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ لیفٹننٹ گورنر کو حکومت کا درجہ نہیں دے سکتے۔