نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر روزگار کے اعداد و شمار میں فرضی واڑہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جو تصویر پیش کی جا رہی ہے وہ جھوٹ ہے اور سچ کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جھوٹے دعووں، اعداد و شمار کے فرضی واڑے اور گھٹتی ملازمتوں کی حقیقت پر پردہ ڈالنا مودی حکومت کی عادت بن چکی ہے ۔ اس سال 82 فیصد نوجوان نوکری کی تلاش میں ہیں، 55 فیصد نے کہا کہ پچھلے سال نوکری تلاش کرنا ہوا مشکل اور 37 فیصد کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2025 میں نئی نوکری ملنے کی امید ہی چھوڑ دی ہے ۔ 69 فیصد انسانی وسائل اے ۔ ایچ آر سے وابستہ پیشہ ور افرادکو لگتا ہے کہ کسی کردار کے لیے اہل ہنر کو تلاش کرنا اب زیادہ چیلنجنگ ہو گیا ہے ۔