نئی دہلی :مودی حکومت نے گزشتہ سال 5 جون کو ہی زراعت سے متعلق تین متنازعہ قوانین کو پاس کیا تھا، اور آج کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے حق میں ان تینوں قوانین کو واپس لیا جائے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ آج ان سیاہ قوانین کی برسی کے موقع پر مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے کو واپس لے اور ان قوانین کو فوراً خارج کرے۔ قوانین کے خلاف ملک کے کسان مسلسل احتجاج کررہے ہیں ۔