مودی حکومت موافق عوام قوانین کا گلا گھونٹ رہی ہے: کانگریس قائد پرینکا

   

’’تحفظات‘‘ دستوری حقوق ہیں، انہیں کوئی چھین نہیں سکتا: اتھاولے
نئی دہلی ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر ا یس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے تحفظات کے سلسلے میں دیئے گئے بیان کے پس منظر میں کانگریس کی قائد پرینکا گاندھی وڈرا ن ے سہ شنبہ کو مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ موافق عوام قوانین کا گلا گھونٹ رہی ہے اور آر ایس ایس اور بی جے پی کا اصل نشانہ ’سماجی انصاف‘‘ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس میں خود اعتماد بہت زیادہ ہوگئی ہے اور اس کے ارادے خطرناک ہیں ۔ ایسے وقت جبکہ بی جکے پی حکومت عوام کی مواقعت میں جو قوانین ہے ، ان کا گلا گھونٹ رہی ہے ۔ آر ایس ایس نے ’’تحفظات‘‘ کا مسئلہ پر بحث کیلئے چھیڑدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحث و مباحثہ تو ایک بہانہ ہے ۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کا اصل نشانہ سماجی انصاف ہے ۔ انہوں نے ملک کے عوام سے پوچھا ’’کیا آپ ایسا ہونے کی اجازت دیں گے ؟‘‘ گزشتہ اتوار کو بھاگوت نے کہا تھا کہ تحفظات کی تائید کرنے والوں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان مناسبت میں دوستانہ ماحول میں بات چیت ہونی چاہئے ۔ بھاگوت کے بیان کے ایک دن بعد میں او ایس ایس نے اپنے سربراہ کے اس بیان پر تنازعہ کو مسترد کردیا اور اسے غیر ضروری قرار دیا ۔ دیں اثناء بی جے پی کے اتحادی اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا کہ تحفظات کا مسئلہ پر بحث کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ سماج کے کمزور طبقات کا دستوری حق ہے ۔ لوک جن شکتی پار ٹی کے سربراہ نے کہا کہ تحفظات دستور حق ہیں ۔ نریندر مودی نے بارہا اس کا ذکر کیا ہے کہ اس پر دست درازی یہاں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے آگے بیان میں کہا کہ اب تو اعلیٰ ذاتوں کے غریب لوگوں کو بھی تحفظات حاصل ہیں۔ اس لئے ان کا ختم ہونا ناممکن ہے ۔ انہوں نے حزب مخالف پر الزام لگایا کہ وہ اس مسئلہ پر سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی جھوٹی باتوں پر عوام دھیان نہیں دیں گے ۔ ایک اور مرکزی وزیر رام داس اتھاولے ’’تحفظات‘‘ کے مسئلہ پر کسی بحث و مباحث کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ آئین نے یہ حقوق دیئے ہیں،

انہیں سماج کے پسماندہ طبقات سے کوئی چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ’’بھاگوت نے جو بھی کہا ہے آر ایس ایس نے اس کی وضاحت کردی ہے ۔ میں اس ملک کے دلتوں سے کہتا ہوں تو اس موضوع پر بحث یا ازسرنو غور و خوض کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں دلتوں سے کہا اکہ وہ مودی کی حکومت کو دلتوں کی دشمن حکومت نہ سمجھیں۔ اتھاولے نے یہ بیان کولکتہ میں دیا ۔ آر ایس ایس ’’پرچارپرمکھ‘‘ (شعبہ نشرو اشاعت کے سربراہ) ارون کمار نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں یہ بات واضح کردی کہ ان کی تنظیم نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ دلتوں کے تحفظات کے حق میں ہے۔
اشوک گیہلوٹ نے اچانک ٹی اسٹال پر رک کر عوام کو حیرت میں ڈال دیا
جئے پور ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) منگل کو چیف منسٹر اشوک گیہلوٹ نے ایک مقامی ٹی اسٹال پر غیر متوقع اُتر کر عوام کو حیرت زدہ کردیا ۔ سابقہ وزیراعظم راجیو گاندھی کی سالگرہ پر دوڑنے والوں کو جھنڈی بتاکر وہ اور چیف وہپ مہیش جوشی ، ڈپٹی چیف وہپ مہیندر چودھری ، وزیر صحت سبھاش گارگ نے صبح میں چوراستہ پر ایک ٹی اسٹال پر چائے پینے کیلئے پہنچ گئے ۔ چائے کو کولہڑ (مٹی سے بنے کپ میں) میں پیش کیا گیا ۔ ٹی اسٹال مالک انیل ساہو چیف منسٹر کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے اور چیف منسٹر اور ان کے رفقاء نے تقریباً پندرہ منٹ وہاں گزارے۔