تھرواننتاپورم : کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے دعوی کیا ہے کہ کیرالا نے ‘مارکیٹ کی مؤثر مداخلت’ کے ساتھ بڑھتی مہنگائی پر قابو پایا ہے۔ کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کیرالہ نے ’مارکیٹ کی مؤثر مداخلت‘ کے ساتھ افراط زر (مہنگائی) پر قابو پایا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیرالا میں قومی اوسط سے کم ہے۔ پینارائی وجین نے اس دوران مرکز پر بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول میں لانے میں ناکام ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ دراصل وزیر اعلیٰ وجین کیرالا کی راجدھانی ترووننت پورم میں کیرالا اسٹیٹ سول سپلائیز کارپوریشن (سپلائیکو) کی طرف سے پوتھاریکنڈم گراؤنڈ میں اونم میلوں کے ریاست گیر نیٹ ورک کا افتتاح کر رہے تھے۔
