انہوں نے دعوی کیاکہ اقلیتوں کے خلاف ہر جگہ امتیازی سلوک کیاجارہا ہے
حیدرآباد۔کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے الزام لگایاکہ ملک میں اقلیتیں وزیراعظم نریندرمودی کے دور میں خوف میں زندگی گذاررہے ہیں اور انہیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تلنگانہ میں کانگریس قائدین کی جابن سے منعقدہ ”عیسائی حقوق میٹنگ“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں تمام کمیونٹیوں کو بے روزگاری اور گھریلو بچت میں کمی‘ مہنگائی اور گھریلو قرض میں اضافہ کی وجہہ سے مناسب حصہ داری نہیں مل رہی ہے۔
انہوں نے دعوی کیاکہ مرکز میں این ڈی اے او ریاست میں بی آر ایس حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے اہل ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ مگر اقلیتوں کے معاملے میں چوتھی وجہہ یہ ہے کہ انہیں ان کا جائزحصہ کیوں نہیں ملتا‘جوکہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”چوتھی وجہہ اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ اس ملک میں اقلیتیں خوف کے عالم میں زندگی گذار رہی ہیں۔
آپ اس ملک کے اتنے ہی شہری ہیں جتنا میں ہوں۔آپ کے لئے خوف میں رہنے کی کوئی وجہہ نہیں ہے۔
لیکن مودی حکومت کے تحت آپ خوف میں جی رہے ہیں“۔ انہوں نے تلنگانہ میں اقلیتوں کے ساتھ پیش اانے والے امتیازی سلوک کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اس کو مجوزہ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ کی عوام کی جانب تبدیلی کی ایک منشاء قراردیا ہے۔