مودی حکومت نے کئی موافق عوام فیصلے کئے : جی کشن ریڈی

   

حیدرآباد 9 ستمبر ( این ایس ایس ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے آج دعوی کیا کہ مرکزی حکومت نے اپنی دوسری معیاد کے دوران کئی موافق عوام فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے گنٹور پارٹی آفس میںپارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ملک میں معاشی انحطاط کو روکنے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے قبل ازیں ایک گنیش پنڈال میں پوجا بھی کی ۔ جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنے ابتدائی 100 ایام میں کئی انقلابی فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ نریندر مودی حکومت نے ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کئی اصلاحات کو بھی یقینی بنایا ہے ۔ ہندوستانی معیشت مودی حکومت میں ایک لاکھ کروڑ روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔