مودی حکومت کو مذہبی سیاحت کو کافی فروغ ملا ہے۔ جیتند ر سنگھ

,

   

انہوں نے یہ بھی کہاکہ مودی کے 2014میں وزیراعظم کے حلف لینے کے پہلے دن سے ہی
جموں۔ مرکزی وزیر جیتندر سنگپ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کے تحت ملک میں مذہبی سیاحت کو کافی فروغ ملا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ مودی کے 2014میں وزیراعظم کے حلف لینے کے پہلے دن سے ہی‘ مودی نے ملک بھر کے مذہبی دلچسپی کے مقامات کو ایک محفوظ‘ موثر اورآرام دہ نیٹ ورک سے جوڑنے کا وژن پیش کیا۔

پی ایم او میں مملکتی مرکزی وزیر نے کہاکہ ”یہ وزیراعظم مودی کے تحت ممکن ہوا کہ مذہبی یاترا کی آسانی اور مذہبی سیاحت کے احیاء کے لئے پہلی بار مذہبی سیاحتی مقامات کی دیکھ بھال اور ترقی کی گئی ہے“۔

سنگھ جو لو ک سبھامیں جموں کشمیر کے اودھم پور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں نے کہاکہ ”پرساد“ اسکیم کا مقصد مذہبی سیاحت کا مکمل تجربہ فراہم کرنے کے لئے یاترا کے مقامات کو ترجیحی‘ منصوبہ بند اورپائیدار طریقے سے مربوط کرنا ہے اور اس اسکیم کی وجہہ سے ملک میں مذہبی سیاحت کااحیاء ہوا ہے۔

منتالائی میں اودھم پور ضلع ایڈمنسٹریشن عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس میں سنگھ نے کہاکہ ان کا حلقہ ملک میں مذہبی سیاحت کے احیاء کی ایک شاندار مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ادوھم پور پارلیمانی حلقہ کروڑروپئے کے دیویکا ندی کی بحالی کے لئے منصوبے‘ 100کروڑکی مانتالائی پراجکٹ‘ سوراجیہ یوجنا کے تحت مانسر جھیل اورسدھ مہادیو اور سورینسر پراجیکٹ کے ذریعہ مربوط ترقی کے ساتھ ایک منفر دمذہبی سیاحتی سرکٹ پیش کیاجارہا ہے“۔

سنگھ نے ضلع ایڈمنسٹریشن کو مذہبی سیاحتی مقامات پر کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی تاکہ مذکورہ پراجکٹوں کی وقت پر تکمیل ہوجائے۔