زغریب، 18 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں آج کروشیا کی راجدھانی زغریب پہنچے ۔زغریب بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کروشیا کے وزیر اعظم آندریج پلینکوک نے مودی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ مودی کینیڈا میں جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد زغریب پہنچے ہیں۔ اپنے دورے کے آغاز میں وہ سب سے پہلے قبرص گئے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آج شام دو طرفہ ملاقات ہوگی۔ کروشیا کے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔ اس کے بعد مودی دیر رات اپنے آبائی ملک روانہ ہوں گے ۔وزیراعظم نے جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر شراکت دار ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
مودی نے وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی
کنانسکیس، 18 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج البرٹا کے کنانیسکس میں جی-7 سربراہ جلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔کینیڈا میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم کارنی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ذاتی ملاقات تھی۔ اس میٹنگ نے فریقین کو ہندوستان-کینیڈا تعلقات کی صورتحال اور آگے بڑھنے کے طریقے پر واضح اور مستقبل پر مبنی بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔قائدین نے مشترکہ جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کے تئیں احترام اور خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی بنیاد پر ہندوستان-کینیڈا تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔