مودی قطر میں سابق فوجیوں کو بچائیں:کھرگے

   

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہیکہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کو ’’وشوا گرو‘‘ بنانے کا بلند بانگ دعوی کرتے ہیں، لیکن قطر میں سزائے موت کا سامنا کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے 8 جانبازوں کو بچانے کیلئے کوئی پہل نہیں کرتے ۔کھرگے نے کہا کہ ان بہادر فوجیوں کو قطر میں کیسے اورکب سے یرغمال بنایا گیا اور حکومت ہند انہیں بچانے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بہادر سپاہیوں کو رہا کیا جانا چاہئے اور وزیراعظم کواس سلسلہ میں پہل کرنی چاہیے۔ بحریہ کے 8 سابق فوجی گزشتہ سال اگست سے قطر میں قید ہیں اور انہیں سزائے موت کا سامنا ہے۔