مودی مجھے پسند مگر تجارتی معاملت نہیں:ٹرمپ

,

   

ہندوستان کے دورہ سے قبل امریکی صدر کا بیان

واشنگٹن، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دو روزہ دورہ پر آنے سے چند روز قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑا ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ امریکی انتخابات سے پہلے ہو پائے گایا نہیں۔ ٹرمپ 24 فروری کو دو روزہ دورہ پر ہندوستان جا رہے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس دوران امریکہ اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ معاہدے ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ٹرمپ کی ہندوستان کے دورہ کے دوران امریکہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل پر خدشات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے کیلی فورنیا روانہ ہونے سے پہلے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں ہندوستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو حوالہ سے خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ایک بڑا ٹریڈ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ امریکی انتخابات سے پہلے ہو پائے گایا نہیں۔ ہندوستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات پر مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان نے ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا۔ لیکن انہوں نے مسٹر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہندوستان دورے سے کافی امیدیں ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے ہندوستان کے ساتھ ٹریڈ تعلقات سے عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا‘‘ہندوستان نے ہمارے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا ہے ’’۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا‘‘میں پی ایم مودی کو بہت پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ایئرپورٹ اور پروگرام سائٹ کے درمیان 70 لاکھ لوگ ہوں گے ۔ مجھے پتہ ہے کہ اسٹیڈیم سیمی انڈر کنسٹرکشن ہے ، لیکن یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہوگا۔ لہذا یہ بہت دلچسپ ہو گا۔ مجھے امید ہے آپ اسے پسند کریں گے ’’۔ قابل غور ہے کہ مسٹر ٹرمپ 24 فروری کو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر جا رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان اس دوران دو طرفہ معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ھائزر مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ہندوستانی دورے پر نہیں جا رہے ہیں۔ حکام نے اسے ابھی مکمل طور مسترد بھی نہیں کیا ہے ۔