مودی نے انتخابی حلفنامہ میں اپنے پلاٹ کا ذکر نہیں کیا

   

نئی دہلی 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں مہاراشٹرا کے متوطن سیاکٹ گوکھلے نے آج ایک عرضی داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ اکٹوبر 2002 ء میں جب نریندر مودی چیف منسٹر گجرات تھے، اُنھیں گورنمنٹ پالیسی کے مطابق ریاست کی جانب سے گاندھی نگر میں ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا۔ درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی کہ مودی نے اپنے انتخابی حلفناموں میں اِس کا کبھی ذکر نہیں کیا جس کی ایس آئی ٹی جانچ ہونی چاہئے۔