مودی نے رام راج کے مطابق کام نہیں کیا : سوامی

,

   

چینائی: ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح سے قبل بی جے پی کے سینئر رہنما و معروف وکیل سبرامنیم سوامی نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے ٹوئٹ کیاکہ ’’مودی پران پرتھیشٹا پوجا میں مشغول ہیں، جبکہ ان کی حیثیت پوجا میں صفر ہے اور انھوں نے اپنی ذاتی زندگی میں بھی بھگوان رام کی پیروی نہیں کی، خاص طور پر اپنی بیوی کے ساتھ کیا گیا برتاؤ اور نہ ہی انھوں نے گزشتہ دہائیوں کے دوران چیف منسٹر اور پھر وزیراعظم کے طور پر رام راج کے مطابق کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ سبرامنیم سوامی پہلے مودی بھکت ہوا کرتے تھے تاہم کچھ عرصہ سے وہ بی جے پی میں رہ کر مودی کے خلاف سخت ریمارکس کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ انھوں نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ مودی اپنی بیوی کو چھوڑنے کیلئے جانے جاتے ہیں‘‘۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ہم رام بھکت کیسے مودی کو ایودھیا میں رام کی مورتی کی پران پرتھیشٹا پوجا میں شامل ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں جبکہ رام نے تقریباً دیڑھ ڈھائی تک اپنی بیوی سیتا کو بچانے کیلئے جدوجہد و جنگ کی تھی، وہیں مودی اپنی بیوی کو چھوڑنے کیلئے جانے جاتے ہیں، پھر بھی وہ پوجا کریں گے؟‘۔