مودی نے ملک کے باشندوں کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے باشندوں کو رکھشا بندھن کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نے اتوار کو ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہاملک کے تمام باشندوں کو رکھشابندھن کے مقدس تہوارپو بہت بہت مبارکباد۔ بھائی اور بہن کے پیار کی علامت رکھشابندھن کے تہوار کو پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے ۔ اس دن بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائیوں پر‘رکھشا ’کا دھاگہ باندھتی ہیں اور بھائی ان کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں ۔