ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور نئے شادی شدہ جوڑے کو آشیرواد دیا۔ وزیر اعظم ممبئی کے بی کے سی میں جیو کنونشن سینٹر پہنچے جہاں ‘شبھ آشیرواد’ پروگرام چل رہا تھا۔ اس دوران نئے شادی شدہ جوڑے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے مسٹر مودی کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا۔ نئے جوڑے کو آشیرواد دینے کے بعد مسٹر مودی نے اسٹیج پر موجود دوارکا پیٹھ کے شنکراچاریہ سوامی سدانند سرسوتی اور جیوترپیٹھ کے شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند کے پاس پہنچے اور ان کا اشیرواد لیا۔ پروگرام میں مسٹر مودی کی شرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔