مودی نے گاندھی جینتی پر راج گھاٹ پر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا

   

نئی دہلی، 2 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بابائے قوم کی یادگار راج گھاٹ کا دورہ کیا اور انہیں ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی راج گھاٹ پر ان کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لے حاضری دی۔

مودی کا لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت
نئی دہلی، 2 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایمانداری، عاجزی اور عزم نے مشکل وقت میں بھی ہندوستان کو مضبوط کیا۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:لال بہادر شاستری جی ایک غیر معمولی رہنما تھے جن کی ایمانداری، سادگی اور پختہ عزم نے ہندستان کو مشکل حالات میں بھی مضبوط کیا۔
وہ مثالی قیادت، قوت اور فیصلہ کن اقدامات کی علامت تھے ۔

ان کا نعرہ ‘جے جوان، جے کسان’ آج بھی عوام کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ جگاتا ہے ۔

وہ ہمیں ایک خود انحصار اور طاقتور ہندستان بنانے کی مسلسل ترغیب دیتے رہتے ہیں۔”

قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری 2 اکتوبر 1904 کو اتر پردیش کے اس وقت کے مغل سرائے (اب پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر) میں پیدا ہوئے تھے ۔