مودی وزیراعظم یا سائنس داں۔ ویڈیو

,

   

پچھلے کچھ دنوں سے یہ وزیراعظم نریندر مودی کا وہ بیان کافی سرخیوں میں ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے بالاکوٹ پر فضائیہ حملے کے دوران انڈین ائیر فورس کے ذمہ داران سے کہاتھا کہ ”بادل ہیں وہاں پر بارش بھی ہورہی ہے لہذا ہمارے جنگی جہاز پاکستان کے رڈار سے بچ سکتے ہیں‘ تو جاؤحملہ کردو“۔

نیوز نیشن کو دئے گئے اس انٹرویو کی نشریات ہفتہ کے روز ہوئی جب سے لے کر آج تک ہر اخبار اور سوشیل میڈیا پر اس بیان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

نریندر مودی کو اس بات کا بھی اندازہ نہیں تھا کہ بادلوں کے پیچھے چھپی ہوئی شئے بھی رڈار میں آجاتی ہے۔

مگر انہوں نے مذکورہ انٹرویو میں بڑی شان سے یہ کہہ دیا کہ ان کے احکامات پر فضائیہ کے ٹیم نے بالاکوٹ پر بادلوں کے ذریعہ رڈار سے بچتے ہوئے فضائیہ حملہ انجام دے سکتے ہیں۔ہر جگہ اس بیان کا مذاق آڑایا جارہا ہے۔

مشہور صحافی ابھیشار شرما نے اپنے نیوز کلک کے پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی نے اس بیان کادھجیاں آڑتے ہوئے کچھ حقائق پیش کئے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے سابق کے بیانات کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے پلاسٹک سرجری کو ”بھگوان گنیش“ سے منسوب کیاہے اور موسمی تبدیلیوں کو حقیقت نہیں بلکہ انسان میں آنے والی تبدیلیوں سے جوڑتے ہوئے سائنس کا مذاق اڑایا ہے۔

پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video