مودی پاکستان کیلئے بہتر وزیراعظم ہند : کجریوال

   

پاناجی ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے منسوب ایک بیان کو نشانہ بناتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے آج کہا کہ پاکستان کو نریندر مودی سے بہتر ہندوستانی پی ایم حاصل نہیں ہوسکتا ہے جنھوں نے آئی ایس آئی کو پٹھان کوٹ ایئر بیس کا دورہ کرنے کی اجازت دی، اور جو پاکستان کے ایجنڈے پر ’’عمل درآمد‘‘ کررہے ہیں۔ کجریوال نے 14 فبروری کے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے وقت پر سوال بھی اٹھایا، جس کے تعلق سے انھوں نے کہا کہ یہ حملہ انتخابات سے قبل انجام دیا گیا ہے۔ عمران کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انھیں پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستان کے ساتھ امن مذاکرات کا بہتر موقع دکھائی دیتا ہے۔